عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1951 پر مستحکم اور پاکستان میں فی تولہ سونا 200 سستا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کوئی رد دبل نہیں ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1951 ڈالر پر برقرار رہی، تاہم منگل کے روز بھی پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 171 کی کمی ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید کم ہوکر 2 لاکھ 20 ہزار 500 روپے ہوگئی، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد 1 لاکھ 89 ہزار 43 روپے ہوگئی۔