ویسے تو واٹس ایپ میں پہلے سے ہی ایک آپشن موجود ہے جو آپ کو چار مختلف ڈیوائسز پر اپنے اکاؤنٹ میں سائن ان کرنے کی اجازت دیتا ہے، لیکن اب اس میسیجنگ ایپلی کیشن کا ایک اور فیچر جلد متعارف کرایا جارہا ہے، جو آپ کو ایک ہی ڈیوائس پر ایک سے زیادہ اکاؤنٹس رکھنے کی اجازت دے گا۔
اس کیلئے آپ کو ایک سے زیادہ اکاؤنٹس چلانے کے لیے واٹس ایپ کے متعدد ورژن رکھنے کی ضرورت نہیں۔
اس کے بجائے، واٹس ایپ ایک اپ ڈیٹ جاری کرے گا جو آپ کو ایک ہی ایپلی کیشن پر ایک سے زیادہ اکاؤنٹس استعمال کرنے دے گی۔
ہمیشہ کی طرح اس فیچر کے بارے میں بھی واٹس ایپ فیچر ٹریکر بلاگ WABetaInfo نے بتایا ہے۔
فی الحال یہ فیچر صرف WhatsApp Business پر دیکھا جا سکتا ہے، لیکن یہ دوسرے ورژن پر بھی آنے والا ہے۔