سنیتا مارشل نے کہا کہ میں نے اورحسن نے شادی سے قبل ہی یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ بچے کس مذہب کو فولو کریں گے، انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا مشترکہ فیصلہ تھا کہ بچے مسلمانوں کے طرززندگی کو فولو کریں گے۔
سنیتا مارشل نے یوٹیوبر نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور شوبز انڈسٹری سے متعلق بات کی۔
انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش مسلمان طرز زندگی پرکررہی ہیں،انہوں نے بتایا کہ چونکہ وہ خود عیسائی ہیں اوران کے شوہر حسن احمد مسلمان ہیں شادی یہ قبل ہی ہم دونوں نے یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ بچوں کو کس مذہب کو فولو کروانا ہے؟
سنیتا نے کہا کہ چونکہ میں اپنے سسرال والوں کے ساتھ رہ رہی ہوں اس لیے بچوں کے دادا، دادی ان کوزیادہ اچھی طرح سے مذہب کی تعلیم دے سکتے ہیں، بجائے اس کے کہ میں بچوں کو بیچ میں چھوڑ دوں کہ وہ اپنی مرضی سے کس مذہب کا انتخاب کریں گے۔
سنیتا نے کہا کہ اب یہ ٹرینڈ ہوگیا ہے کہ ایسے والدین جن کے مذاہب مختلف ہو وہ اپنے بچوں کے مذہب کے حوالے سے کہتے ہیں کہ وہ خود فیصلہ کریں کہ وہ کس مذہب کو فولو کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ میں اس ٹرینڈ کے خلاف ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ آپ پاکستان میں رہ رہیں ہیں آپکا باپ مسلمان ہے آپکے دادا دادی سب گھر میں ہیں سب مسلمان ہیں۔
سنیتا مارشل نے کہا کہ بچوں کے دادی دادا زیادہ بہتر انداز سے ان کو سیکھا سکتے ہیں۔ کیونکہ معاشرتی طور پر بچے اپنے باپ کے حوالے سے ہی جانے جاتے ہیں۔
اضح رہے کہ اداکارہ کے شوہر حسن احمد پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ہیں، دونوں کی شادی 2008 میں ہوئی تھی، جبکہ دونوں کے دو بچے بھی ہیں، جن میں سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔
اداکارہ سنیتا مارشل نے سنہ 2000 میں شوبز میں قدم رکھا تھا، ابتدائی سالوں میں انہوں نے ماڈلنگ میں خوب نام کمایا، بعد ازاں سنیتا نے اداکاری کے میدان میں بھی خوب پذیرائی حاصل کی۔