الیکشن کمیشن کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
درخواست گزار محمد عامر کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی تقرری کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلج کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب، حافظ نعیم کو شکست
درخواست گزار نے آئینی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ مرتضیٰ وہاب کو الیکشن لڑنے کے لیے جو قانون بنایا وہ آئین سے متصادم ہے، مرتضیٰ وہاب کے انتخاب کے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، معاملے کی فوری نوعیت کے پیش نظر 20 جون کو درخواست پرسماعت کی جائے۔
مزید پڑھیں: بلدیاتی انتخابات میں حصہ لئے بغیر مرتضیٰ وہاب میئر کراچی کے امیدوار کیسے؟
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ مرتضیٰ وہاب کی میئرکی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن معطل کیا جائے۔
مزید پڑھیں: میئر بنا تو کراچی کے مسائل حل کروں گا، مرتضیٰ وہاب
درخواست میں سندھ حکومت، الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمیشن اور مرتضیٰ وہاب کو فریق بنایا گیا ہے۔