Aaj Logo

شائع 19 جون 2023 01:48pm

پی ٹی آئی چیئرمین نے اسد عمر کو نظرانداز کر دیا

مرکزی سیکریٹری جنرل سمیت پارٹی کے دیگر عہدوں سے مستعفی ہونے والے سابق پی ٹی آئی رہنما اسد عُمر اور پارٹی چیئرمین کے تعلقات میں دراڑ اب واضح ہوگئی ہے۔ آج اسلام آباد کی عدالت میں آمنا سامنا ہونے کے باوجود پارٹی چیئرمین نے انہیں نظراندازکیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین اور اسد عمر دونوں تھانہ مارگلہ کے مقدمے میں نامزد ہیں، جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر دونوں کا کمرہ عدالت میں آمنا سامنا ہوا تو اسد عمر نے مصافحہ کرتے ہوئے انہیں ساتھ والی نشست پربیٹھنے کی دعوت دی مگر پی ٹی آئی چیئرمین بیٹھنے کی بجائے روسڑم پر کھڑے ہوگئے جس کے بعد اسدعمر بھی روسٹرم پران کے پیچھے کھڑے ہوگئے۔

کیس کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی ہونے پر اسدعمر عدالت سے روانہ ہوگئے۔

صحافی فیاض محمود کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال پراُن کا کہنا تھا کہ اس لیے جارہا ہوں کہ میرا کیس ہوگیا ہے۔

ایک صحافی کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹ کے جواب میں فیاض محمود نے واضح کیا کہ اسد عمر پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر وہاں سے روانہ ہوئے کیونکہ اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں رہا تھا۔

واضح رہے کہ جیل سے رہائی کے بعد دونوں کا پہلی بار آمنا سامنا ہوا۔

Read Comments