سانحہ نو مئی میں ملوث شرپسند ایاز کے اہلخانہ نے پیغام میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی گزشتہ ایک سال سے منفی پروپیگنڈا میں ملوث ہیں، بچوں کو اپنے مقصد کے لیے گمراہ کر رہے ہیں۔
شرپسند ایاز خیبرپختونخوا میں توڑ پھوڑ اور حملوں میں ملوث رہا۔ ایاز کے سسر نے چیئرمین پی ٹی آئی کو منفی ذہن سازی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سربراہ پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے اور شر سے دور رہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین بچوں کو اپنے مقصد کے لیے گمراہ کر رہے ہیں، ہم پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا سے بچنے کی تلقین کرتے ہیں۔
دوسری طرف جناح ہاؤس کا دورہ کرنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے 9 مئی واقعے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے شرپسندوں اور شر انگیزوں کو کیفر کردارتک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
شرکا نے کہا کہ مذمت انتہائی چھوٹا لفظ ہے، شرپسندوں کی مرمت ہونی چاہیے، شرپسندوں کو نشانہ عبرت بنایا جائے، سخت سزا دی جائے۔