امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔
انٹونی بلنکن کے دورے کا مقصد امریکا اور چین کے درمیان تعلقات کو بحال کرنا ہے، دو ہزار اٹھارہ کے بعد امریکی وزیرخارجہ کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔
امریکی وزیر خارجہ دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ اور چین کے اعلیٰ سفارت کاروں سے ملاقات کریں گے، انٹونی بلنکن کی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ کو فروری میں چین کا دورہ کرنا تھا لیکن انھوں نے مشتبہ چینی غبارے کی امریکی فضائی حدود میں موجودگی کے بعد اپنا فروری کا دورہ ملتوی کردیا تھا۔
انٹونی بلنکن دورے کے دوران دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تنازعات کم کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔