ملٹری اسٹرینتھ رینکنگ 2023 کے مطابق پاکستانی فوج دنیا کی ساتویں طاقتور ترین فوج بن کر ابھری ہے۔
پاک فوج نے تین سالوں میں آٹھ درجے ترقی کی ہے، اور یہ 2020 میں 15 ویں پوزیشن سے 2023 میں 7ویں پر آگئی ہے
پاک فوج نے 2020، 2021 اور 2022 کی فوجی طاقت کی درجہ بندی میں بالترتیب 15ویں، 10ویں اور 9ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔
2023 کے گلوبل فائر پاور کے جائزے کے لیے کُل 145 عالمی طاقتوں پر غور کیا گیا۔
ٹاپ چار پوزیشنز میں امریکہ، روس، چین اور انڈیا شامل ہیں، جن کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
بھوٹان کی فوج اس فہرست میں 145ویں نمبر پر ہے۔
اسلامی ممالک کے لحاظ سے ترکی کی فوج درجہ بندی میں 11ویں نمبر پر ہے۔