پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ وہ کسی توڑ پھوڑ میں شامل نہیں تھے اور نہ ہی اس کے حق میں ہیں تاہم جہاں تھا وہیں کھڑا ہوں۔
ملتان سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھ پر ملتان میں پانچ کیسز درج کئے گئے۔ نو مئی کے واقعات کی وجہ سے مجھ پر 13 دفعات لگائی گئیں جس میں سے ایک دفعہ بھی ثابت نہیں کی جاسکی ۔
انھوں نے کہا کہ میں ملتان میں موجود ہی نہیں تھا اسلام آباد میں تھا، اسلام آباد میں گرفتار ہوا اور اڈیالہ جیل گیا مقدمات ملتان میں درج ہوگئے۔ ان جھوٹے مقدمات سے انتظامیہ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے جیل میں تھری ایم پی او کے تحت بند کیا گیا۔ نو مئی کے واقعات میں کسی توڑ پھوڑ میں شامل نہیں تھا اور نا اس کے حق میں ہوں۔