کسٹم انٹیلیجنس نے بلوچستان سمیت ملک بھرمیں اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 30 کروڑ سے زائد مالیت کی غیر ملکی سیگریٹس برآمد کرلی ہیں۔
حکام کے مطابق کارروائیاں چیئرمین ایف بی آرعاصم احمد کی خصوصی ہدایت پر کی گئیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلیجنس فیض احمد چدھڑ نے کارروائیوں کی نگرانی کی۔
حکام نے کہا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں غیر ملکی سیگریٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ بلوچستان میں کسٹم انٹیلیجنس کے عملے نے 42 لاکھ 80 ہزار سیگریٹ کے ڈنڈے برآمد کیے۔
کسٹم انٹیلی جنس حکام نے بتایا کہ بلوچستان سے پکڑی گئی سگریٹس کی مالیت 114.2ملین روپے ہے، سندھ سے69.7 ملین، پنجاب میں 75.3 ملین مالیت کی غیرملکی سیگریٹس برآمد ہوئیں، خیبر پختونخوا میں 43.9 ملین کی غیرملکی سگریٹ قبضے لی گئی ہیں۔
حکام نے کہا کہ قبضے میں لیے گئے غیرملکی سگریٹس کی مجموعی مالیت 303 ملین روپے ہے،غیر سگریٹس کے 81لاکھ 49ہزار700 ڈنڈے قبضے میں لیے ہیں۔
حکام نے کہا کہ کارروائیاں کوئٹہ، کراچی، ملتان، گوادر، حیدرآباد، لاہور، راولپنڈی، اور پشاور،میں کی گئی ہیں۔ کسٹم انٹیلیجنس نے کم افرادی قوت اور وسائل کے باجود یہ کاروائیاں کی ییں، اسمگلنگ کے خلاف آئندہ بھی کارروائیاں جاری رہیں گی۔