Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 جون 2023 11:16pm

پاکستان کو چین سے 1 ارب ڈالرز مل گئے، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

پاکستان کو چین سے کمرشل قرضے کی مد میں 1 ارب ڈالر مل گئے ہیں، جس کے بعد مجموعی ملکی زرمبادلہ کےذخائر10ارب ڈالرسےتجاوز کرگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چین سے 1 ارب ڈالرز مل گئے ہیں، رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں وصول ہو گئی ہے، اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے رقم وصول ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

چین سے ملنے والی یہ رقم پاکستان نے رواں ہفتے چین کو پیشگی ادائیگی کی تھی، اور چین نے اب پاکستان کو یہ رقم واپس کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے رقم کمرشل قرضہ ہے جس کا مقصد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانا ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے گارنٹی مانگنے پر چین نے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھا ہے۔

چین سے رقم ملنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 10ارب ڈالر کی سطح سے تجاوز کرگئے ہیں، جس سے ملک میں جاری معاشی بحران سے نمٹنے اور امپورٹ بل کی ادائیگی کی مدت میں اضافہ ہوگا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بریفنگ

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ چین کو ادا کیا گیا ایک ارب ڈالر قرض آج یا پیر تک واپس مل جائے گا، اس رقم کے علاوہ بینک آف چائنا کے ساتھ بھی 30 کروڑ ڈالر پر بات چیت چل رہی ہے، چین کے سواپ معاہدے کے تحت بھی ڈالرز آئیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر میں تاخیرکی وجہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ بات چیت میں تاخیر تھی، آئی ایم ایف نے بیرونی فنانسنگ کی شرط رکھی ہے، جسے پورا کر رہے ہیں اور تمام انتظامات کردیے گئے ہیں، پاکستان کے پاس ایک گیس پائپ لائن کا اثاثہ 50ارب ڈالر کا ہے، جب کہ ریکوڈک سے 6 ہزار ارب ڈالرحاصل کیے جاسکتے ہیں۔

Read Comments