بارکھان واقعے پر ڈی ایس پی نور محمد بڑیچ کے خلاف غفلت برتنے پر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر کےعہدے پر تنزلی دے دی گئی۔
تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق بارکھان متاثرین کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی پولیس لورالائی کی جانب سے نور بڑیچ کو کارروائی کی ہدایت کی گئی، تو نور محمد بڑیچ نے واقعے کو حقائق کے منافی قرار دے کر کوئی کارروائی نہ کی تھی۔
تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ ڈی ایس پی نور محمد بڑیچ نے واقعہ کی ایف آئی آر اور لاشوں کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کروایا۔
حکم نامہ کے مطابق نور محمد بڑیچ کی جانب سے غفلت برتنے پر محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے جس کے بعد نور محمد بڑیچ کو ڈی ایس پی کے عہدے سے تنزلی دے کر انسپکٹر پولیس بحال کردیا گیا ہے۔