نو مئی کو جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات جاری ہیں۔ جیو فینسنگ میں مزید سو افراد کے نام سامنے آگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نو مئی کو جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات کے دوران جیو فینسنگ میں مزید 100 افراد کے نام سامنے آگئے، ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو تفصیلات بھیج دی گئیں۔
پولیس کے ذرائع نے مزید بتایا کہ ان افراد کو ریکارڈ آنے پر طلب کیا جائے گا، تفتیش کی جائے گی کہ جناح ہاؤس کے قریب کس لئے گئے تھے، طلبی پر آنے والے بے گناہ افراد کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی، طلبی کے باوجود نہ آنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔