عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے ملزمان سابق ایس ایچ امان اللہ سمیت 6 پولیس اہلکاروں کی ضمانت خارج کرکے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کے ملزمان سابق ایس ایچ امان اللہ سمیت 6 پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے سابق ایس ایچ امان اللہ سمیت 6 پولیس اہلکاروں کی عبوری ضمانت خارج کردی، اور ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، جب کہ عدالت نے ملزم شعیب عرف شوٹرکی ضمانت میں توثیق کردی۔
ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے سابق ایس ایچ امان اللہ سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ نقیب اللہ قتل کے الزام کے بعد تمام پولیس اہلکار روپوش ہوگئے تھے، اور گزشتہ ماہ 22 مئی کو سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت اور شعیب شوٹر سمیت دیگر 7 اشتہاری ملزمان نے سرنڈر کردیا تھا۔
ملزمان نقیب اللہ قتل کیس میں مقدمے کی ابتدا سے مفرور تھے جبکہ ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا۔
ملزمان سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ اس کیس میں سابق ایس ایس پی راوانوار سمیت 18 ملزمان بری ہوچکے ہیں۔