سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے حجرے پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے چھاپے کے دوران ایک کروڑ روپے مالیت کی تین امپورٹڈ گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے حجرے پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے چھاپہ مارا، اور ذرائع کے مطابق حجرے سے ایک کروڑ مالیت کی 3 امپورٹڈ گاڑیاں برآمد ہوئیں۔
ذرائع ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے مطابق تفصیلات چیک کرنے اور گاڑیوں کا معائنہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ گاڑیاں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پاکستان کے پاس رجسٹرڈ ہی نہیں ہیں، بلکہ تمام گاڑیاں غیر رجسٹرڈ اور نان کسٹم پیڈ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایکسائز حکام نے تمام گاڑیاں قبضے میں لے کر اسد قیصر، ان کے بھائیوں سابق ایم این اے عاقب اللہ اور سابق ممبر اسمبلی عدنان کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
واضح رہے کہ 13 جون کو سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کے گھر پر بھی پولیس اور ایکسائز نے چھاپہ مار کر دو مشکوک گاڑیاں قبضے میں لے لی تھیں۔
ذرائع کے مطابق شاہ فرمان کے گھر میں چھاپے کے دوران دو مشکوک گاڑیاں برآمد ہوئیں، جو ایکساٸز اہلکار نے اپنے قبضے میں لے لی ہیں، اور گاڑیاں چیکنگ کے لئے لیباٹری بھیجی جائیں گی۔