سپریم کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے وکیل مرتضی قریشی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا ہے۔
درخواست گزار نے ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ جسٹس محسن احترکیانی نے اربوں روپے کی پراپرٹی کیسے بنائی، غیر ملکی دوروں میں کروڑوں روپے خرچ کئے، قبضہ مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ اور اختیارات کا ناجائزاستعمال کیا۔
درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ جسٹس محسن اختر کیانی کے اثاثہ جات آمدن سے زیادہ ہیں، ان کے 18کروڑ سے زائد کے اثاثے ہیں، اور انہوں نے 5.6 کروڑ روپے کے اثاثےظاہر کئے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس محسن اخترکیانی کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔