نو مئی کو پولیس وین پر حملے اور پٹرول بم پھینکنے کے مقدمہ میں نامزد خاتون کو کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے آٹھ مارچ سے نو مئی تک شاہ محمود قریشی سمیت اہم سیاسی رہنماؤں کی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کی جانے والی پوسٹس کے 30 لنکس فرانزک کے لیے بھجوادیئے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کی اہلیہ شبنم جہانگیر پولیس وین پرحملے اور پٹرول بم پھینکنے کے مقدمہ میں مطلوب تھیں۔
گلبرگ میں درج مقدمہ میں محمود الرشید، حماد اظہر اور زبیر نیازی بھی نامزد ملزمان ہیں۔ گرفتاری کے بعد رپورٹ کا اندراج کرکے خاتون کو انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے آٹھ مارچ سے نو مئی تک سوشل میڈیا پر کی جانے والی شرانگیز پوسٹس کے 23 لنکس فرانزک کے لیے ایف آئی اے کو بھجوا دیے۔
شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، مراد سعید کے ناموں سے اپلوڈ کی جانے والی ویڈیوز اور شرانگیزی پر مبنی تحریروں کے ذریعے نوجوانوں کو ریاست کے خلاف اکسایا گیا۔
پولیس کے مطابق سوشل میڈیا لنکس کی رپورٹس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تفتیشی چالان کا حصہ بنائیں گی ہیں۔