Aaj Logo

شائع 15 جون 2023 04:30pm

حافظ نعیم کا میئر کراچی کے انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میئر کراچی کا الیکشن مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارکان کولاپتا کرکے جمہوریت پر شب خون مارا گیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی کےعوام کےمینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، اور ارکان کولاپتا کرکے جمہوریت پر شب خون مارا گیا ہے، پیپلزپارٹی جائزانداز میں جیتتی تو ان کو مبارکباد دیتے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ اپنے پسند کےعلاقوں میں 15ہزار ووٹرز کے حلقے بنائے گئے، اور مخالف علاقوں میں 50 ہزارووٹرز کے حلقے بنائے گئے، کراچی کے مینڈیٹ پر قبضہ کیا جا رہا ہے، میئر،ڈپٹی میئرکےانتخاب کے نتائج اور عمل کو مسترد کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ اس شہر کے عوام چاہتے ہیں کہ پانی ٹینکرزمیں نہیں،لائن میں آئے، مرتضیٰ وہاب نے بطورایڈمنسٹریٹر کیا کیا، پیپلزپارٹی نے کبھی کراچی میں ڈیلیور نہیں کیا۔

حافظ نعیم کا میئر کے انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے31 ارکان کوغائب کیا گیا، ان ارکان سے 2 روز سے رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا، یہ کب تک یوسی چیئرمینز کولاپتا رکھیں گے، مینڈیٹ کی چوری پر خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے، ہم میدان چھوڑنے والے لوگ نہیں، میئرالیکشن کے انتخاب کا معاملہ عدالت لےکرجائیں گے۔

Read Comments