Aaj Logo

شائع 15 جون 2023 03:25pm

اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول بھی مہنگا ہوگیا

کوئٹہ میں ایرانی پیٹرول پر پابندی کے بعد اس کی مانگ بڑھ گئی ہے، جس کے باعث نواحی علاقوں میں ایرانی پیٹرول دس سے بیس روپے فی لیٹر مہنگا فروخت ہورہا ہے۔

رکشہ اور موٹر سائیکل چلانے والے کہتے ہیں کہ سستا پیٹرول تلاس کرنے میں مشکلات ہیں۔

دوسری جانب ایرانی پیڑول کا کاروبار کرنے والے کہتے ہیں کہ اب ان کے لئے مشکلات بڑھ چکی ہیں، روز گار کے ذرائع مزید محدود ہوچکے ہیں۔

ایرانی پیڑول اور ڈیزل پر پابندی لگنے کے بعد شہری پیٹرول پمپس سے مہنگا تیل خرید رہے ہیں۔

روس سے سستا تیل آنے کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں کمی لاکر مہنگائی کے مارے لوگوں کو ریلف دیا جاسکتا ہے۔

Read Comments