ہر 10 میں سے 7 پاکستانیوں کا خیال ہے کہ ملک میں کامیاب کاروبار کے لئے رشوت دینا یا لینا لازمی ہے۔
پاکستان میں کامیاب کاروباری کے لئے رشوت دینا اور لینا ضروری ہونے سے متعلق عوامی آراء جاننے والے ادارے گیلپ پاکستان نے ایک سروے کیا۔
مذکورہ سروے 29 مارچ سے 7 اپریل تک کیا گیا جس میں ملک بھر سے 1500 سے زائد افراد نے حصہ لیا۔گیلپ سروے کے مطابق 66 پاکستانی سمجھتے ہیں کہ کسی کاروباری شخص کے لیے رشوت کے لین دین کے بغیر کامیاب ہونا ممکن نہیں۔
دوسری جانب 13 فیصد افراد نے اکثریتی خیال سے اختلاف کیا، وہ سمجھتے ہیں بغیر رشوت کے بھی کاروبار میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔
اس کے علاوہ ہر 10 میں سے ایک فرد کا خیال ہے کہ کاوربار میں بغیر رشوت لیے کامیاب ہونا کچھ حد تک ممکن ہے۔