Aaj Logo

شائع 15 جون 2023 11:54am

صندل، بادام، چارمغز اور اسپغول: 14 اشیاء سے بنا گرمی کا دشمن پشاور کا قدیم مشروب ’گوند کتیرا‘

گرمی میں ٹھنڈک اور راحت کے لئے پشاور کا قدیم مشروب ”گوند کتیرا“ صندل، بادام، چارمغز، اسپغول سمیت 14 اشیاء سے بنایا جاتا ہے۔

پشاور میں سورج کا پارہ ہائی ہوا تو شہریوں نے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھادیا۔ ایسے میں پشاور کے قدیمی گوند کتیرا شربت کی مانگ میں اضافہ ہو گیا۔

گوند کتیرا میں شامل اجزاء سخت گرمی میں انسان کے جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے ساتھ ساتھ توانا بھی رکھتے ہیں۔

دور دراز علاقوں سے آنے والے افراد بھی گوند کتیرا پینے نمک منڈی کا رخ کرتے ہیں۔

شہری کہتے ہیں دیگر کیمیکل سے بھرے مشروبات کی بجائے قدیمی گوند کتیرا پینا صحت کے لئے اچھا ہے۔

سورج چڑھتے ہی گوند کتیرا پینے والوں کا رش لگ جاتا ہے جو شام ڈھلے جاری رہتا ہے۔

لیکن مہنگائی کا اثر گوند کتیرا شربت پر بھی پڑا ہے، دکانداروں نے قیمت تو نہیں بڑھائی تاہم اب ایک جام میں ڈرائی فروٹ کی مقدار کم کردی ہے۔

Read Comments