لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
چکن کی فی کلو قیمت 663 روپے تک پہنچ گئی ہے، دو ہفتوں کے دوران مرغی کی فی کلو قیمت میں 44 روپے کا اضافہ ہوگیا جب کہ انتظامیہ منافع خور عناصر کے سامنے بے بس ہوچکی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ مرغی اپنے کمزور پروں کے باعث دیگر پرندوں کی طرح ہوا میں اڑ نہیں سکتی مگر برائلر مرغی نے اونچی اڑان بھر کے عملا اس توجیع کو غلط ثابت کر دیا ہے۔
دکانداروں نے فیڈ مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ منافع خور عناصر کو چکن مہنگا ہونے کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ان پر ہاتھ نہیں ڈالا جائے گا مرغی کی قیمتیں کم نہی ہوں گی۔
گزشتہ دو ہفتوں میں چکن 44 روپے جب کہ دو ماہ میں 141 روپے مہنگی ہوچکی ہے۔