لاہور ہائیکورٹ نے عبوری ضمانت منظور ہونے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر پی ٹی آئی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کو نوٹس جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر نے پرویزالہٰی کی عبوری ضمانت منظوری کے خلاف حکومت پنجاب کی اپیل پر سماعت کی۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ پی ٹی آئی صدر کی عبوری ضمانت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
عدالت عالیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 جولائی کو جواب طلب کرلیا۔
یاد رہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی ادائیگیوں میں ساڑھے 12 کروڑ روپے رشوت کے کیس میں پرویزالہٰی کی عبوری ضمانت منظوری کی گئی تھی جس کے خلاف پنجاب حکومت نے اپیل دائر کررکھی ہے۔