Aaj Logo

شائع 14 جون 2023 07:46pm

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے کی کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 2500 روپے سستا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1948 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2500 روپے اور 2143 روپے کی غیر معمولی کمی نظر آئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت گھٹنے کے بعد 2 لاکھ 19 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد ایک لاکھ 87 ہزار 757 روپے کی سطح پر آ گئی۔

اس کے برعکس صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل دوسرے بھی بغیر کسی تبدیلی کے فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2650 روپے اور 2271.94 روپے پر مستحکم رہی۔

Read Comments