Aaj Logo

شائع 14 جون 2023 04:50pm

عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ

ملک میں عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) نے پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق انتخابات 16 جون بروز جمعہ کو ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے پارٹی عہدیداروں کے چناؤ کے لیے انتخابی عمل جمعہ کو سہہ پہر ڈھائی بجے پارٹی سیکرٹریٹ چک شہزاد میں ہوگا۔ نواز شریف بدستور پارٹی قائد کے عہدے پر فائض رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے موجودہ صدر وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو جائیں گے جبکہ احسن اقبال کا ایک مرتبہ پھر سیکرٹری جنرل کے عہدے پر قائم رہنے کا قوی امکان ہے۔

خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق کو بھی پارٹی عہدے دئیے جانے کا قوی امکان ہے جبکہ مریم نواز انتخابی عمل میں بلا مقابلہ چیف آرگنائز اور سینر نائب صدر منتخب ہوں گی۔

حمزہ شہباز کو بھی پارٹی کا سینیر نائب صدر بنائے جانے کا امکان ہے تاہم شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدہ لینے یا نا لینے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا۔

Read Comments