امریکی رکن کانگریس آل گرین نے ایوان کی فنانس کمیٹی کے سامنے پاکستان کی امداد کا مسئلہ اٹھا دیا۔
کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں آل گرین نے بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کو آئی ایم ایف امداد کی فراہمی ممکن بنائیں۔
آل گرین نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی سیلاب سے متاثر ہے، گلوبل وارمنگ کو امریکا مسترد کرسکتا ہے مگر پاکستان اسے جھیل رہا ہے، پاکستان کو اس وقت امداد کی شدید ضرورت ہے۔
جس پر امریکی وزیر خزانہ جینیٹ یلین نے جواب دیا کہ امریکا آئی ایم ایف کے پاکستان میں کام کو سپورٹ کرتا ہے۔