Aaj Logo

شائع 13 جون 2023 11:55pm

آپ بتائیں میں کیا کردار ادا کروں؟ ماہ نور بلوچ کا سوال

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ انہوں نے 27 سال کی عمر میں ڈرامے میں شہزاد رائے کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا۔

ماہ نور بلوچ نے گزشتہ روز جیونیوز پر کامیڈین تابش ہاشمی کے پروگرام“ہنسنا منع ہے“میں شرکت کی، اس موقع پر اداکارہ نے میزبان کے طنز و مزاح سے بھرپور سوالات کے جوابات دیے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہاکہ وہ ٹاک شوز میں جاکر زیادہ لطف اندوز ہوتی ہیں۔ اتنے عرصے تک تابش کے شو میں شرکت نہ کرنے کے سوال پر اداکارہ نےدوٹوک جواب دیا کہ آپ لوگوں کا بجٹ ہی نہیں ہوتا، میں مہنگی ہوں تو کیا کروں؟۔

ایک اور سوال پر اداکارہ نے کہاکہ انہیں ٹاک شوز شرکت کرنا پسند ہے ، وہ ان میں جاکر لطف اندوزہوتی ہیں کیونکہ اس میں آمنے سامنے بات چیت ہوتی ہے۔

ڈراموں میں کام نہ کرنے کے سوال پر اداکارہ نے میزبان سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں میں کیا کردار اداکروں؟۔

اداکارہ نے میڈیا سے اپنے بیانات توڑ مروڑ کر شائع کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ میں نے پہلے بھی کہاتھا کہ ہماری کہانیاں ہر ایج گروپ کے حساب سے نہیں ہوتیں،تو اب میں کیا کردار کروں ۔

اداکارہ نے مزید کہاکہ کسی نے کہا کہ ماں کاکردار ، تو بھئی ماں کا کردار تو میں نے 27 سال کی عمر اداکیا تھا اور شہزاد رائے کی ماں بنی تھی، میں جب پیچھے نہیں ہٹی تو اب کیا ہٹوں گی،لیکن مضبوط کردار ہونا چاہیے، جیسے کسی زمانے میں کوئی ڈرامہ خان بنا تھا،اسی طرح خانم بنالو تو میں اس میں کام کرلوں گی، گاڈ فادر بنتا ہے تو گاڈ مدر بنالو میں کرلوں گی لیکن میں ایسا کردار نہیں کرنا چاہتی کہ آؤ بیٹا پانی پی لو اور کھانا کھالو ۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہ نور بلوچ نے 27 سال کی عمر پاکستان ٹیلی وژن کے ڈرامہ سیریل لمحے میں نعمان اعجاز کے مدمقابل شہزاد رائے کی ماں کا کردار ادا کیا تھا۔

Read Comments