پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سالگرہ اس مرتبہ صرف ان کے لیے نہیں بلکہ تمام کرکٹ شائقین کے لیے یادگار اور بہت ہی غیرمعمولی بن سکتی ہے۔
بابر اعظم 15 اکتوبر کو اپنی 29 ویں سالگرہ منائیں گے جبکہ اسی روز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ بھی ممکن ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ورلڈ کپ شیڈول فائنل کر کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھیج دیا ہے جس کے بعد اب ورلڈ کپ کا فائنل شیڈول رواں ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔
آئی سی سی نے فیڈ بیک کے لیے بی سی سی آئی کا شیڈول ورلڈ کپ کھیلنے والے ممالک کے ساتھ شیئر کردیا ہے۔
ورلڈکپ کا آغاز رواں سال 5 اکتوبرکو نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ فائنل 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔
شیڈول کے تحت پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہونے کا امکان ہے اور اسی دن بابر اعظم کی سالگرہ بھی ہے۔