اٹلی کے سابق وزیر اعظم سلویو برلسکونی 86 برس کی عمر میں اٹلی کے شہر میلان کے اسپتال سان رافیل میں انتقال کر گئے۔
سلویو برلسکونی اٹلی کے تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں، وہ ان شخصیات میں سے ایک ہیں جنہوں نے حالیہ برسوں میں اٹلی کی تاریخ کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔سلویو اٹلی کی سب سے بڑی براڈکاسٹنگ کمپنی ’میڈیا سیٹ‘ کے مالک تھے۔
امریکی میگزین فوربز کے مطابق سابق وزیر اعظم کے ذاتی اثاثوں کا تخمینہ 7.3 بلین ڈالر (تقریباً 6 بلین یورو) تھا، جس سے وہ 2021 میں اٹلی کے چھٹے اور دنیا کے 318ویں امیر ترین آدمی تھے۔
اٹلی کے سیاسی شحصیات نے سلویو برلسکونی کے وفات پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلویو برلسکونی کے اٹلی کے لیے خدمات سُنہرے حروف میں لکھے جائیں گے۔