پاکستان تحریک انصاف اختلافات کا شکار ہوگئی، پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
پی ٹی آئی سندھ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، مبین جتوئی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
مبین جتوئی نے استعفیٰ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے اختلافات کی بنیاد پر دیا جبکہ انہوں نے اپنا استعفیٰ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کو بھیج دیا۔
مبین جتوئی کے مطابق حلیم عادل شیخ من مانے فیصلہ کررہے ہیں اور کسی فیصلے میں مشاورت نہیں کی جارہی، جنرل سیکرٹری کو مشاورت میں شامل نہ کرنا پارٹی آئین کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں واضح لکھا ہے کہ پارلیمانی بورڈ جنرل سیکریٹری نوٹیفائی کرے گا، چیئرمین عمران خان کا مشکور ہوں جنہوں نے اعتماد کیا، پارٹی کے لیے ذاتی حیثیت میں اپنی خدمات پیش کرتا رہوں گا۔