سپریم کورٹ آف پاکستان نے کورونا وائرس ازخود نوٹس نمٹا دیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی بینچ نے کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کورونا اب عالمی سطح پر وباء نہیں رہی۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ وباء ختم ہوگئی ہے تو ازخود نوٹس بھی نمٹا دینا چاہیئے۔
جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کورونا سے جو سبق حاصل ہوئے انہیں مستقبل کے لیے استعمال کیا جائے، کورونا کے حوالے سے تو قانون سازی بھی ہوچکی ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ کیا عدالت کی دی گئی تمام ہدایات پر عمل ہوچکا ہے؟۔ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عملدرآمد رپورٹس جمع کروا چکے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے بھی کورونا سے متعلق اپنی ایڈواٸزری جاری کی ہے۔
بعدازاں نے عدالت عظمیٰ نے کورونا وائرس ازخود نوٹس نمٹا دیا۔