وفاقی بجٹ 2023-24 کے بعد صوبہ خیبرپختونخوا کا بجٹ 14 یا 15 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع محکمہ خزانہ نے کہا کہ بجٹ کی تیاری آخری مراحل میں ہے، نئے بجٹ میں اخراجات کا تحمینہ 1404 ارب روپے ہوگا۔
کابینہ سے 4 ماہ کے لئے 400 ارب روپے سے زائد بجٹ کی منظوری لی جائے گی، تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کے اخراجات بھی بجٹ میں شامل ہیں۔
دستاویزات کے مطابق سیکرٹریٹ ملازمین کا الاونس 50 فیصد سے بڑھا کر100 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے بجٹ میں 146 ارب روپے کا خسارہ بھی شامل ہیں۔
دستاویزات میں بتایا کہ بندوبستی اضلاع میں ترقیاتی پروگرام کا حجم 156 ارب روپے ہوگا۔ سرکاری ملازمین کے تنخواؤں کے اضافہ سے حکومت کو 105 ارب روپے ادا کرنے ہوگے۔