اسلام آباد: پاک روس سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے روسی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ روسی وزیر خارجہ سے اس سال دو ملاقاتیں ہوئیں، پہلی دورہ ماسکو اور دوسری گووا میں ایس سی او سائیڈ لائن پر روسی ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک روس دوستی زندہ باد، دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے فروغ کے لئے صدر پیوٹن، تمام روسی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
دوسری جانب اس موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے بھی ایک خصوصی بیان میں کہا کہ پاکستان سے تعلقات کے فروغ میں ہمیشہ دلچسپی رہی، کراچی میں اسٹیل ملز کی تعمیر ہمارے عزم کا اظہار ہے۔
سرگئی لاروف نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا ذکر کرتے ہوئے اتحاد، ایمان اور تنظیم کے قائداعظم کے فرمان مشعل راہ ہیں۔