وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تمام شرائط خلوص سے پوری کردیں، میں نے ان سے کہا کہ قرضہ دیں گے تو بجٹ کی تمام معلومات مہیا کریں گے امید ہے اسی ماہ میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا۔
وزیرِاعظم نے لاہور میں سبزہ زار اسپورٹس کمپلیکس کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے دور میں ملک سے اندھیرے ختم ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے بجلی اور سی پیک منصوبوں کو روک دیا پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار میں آکر سب منصوبے ٹھپ کردیئے فسطائی حکومت نے شاندار منصوبے بند کردیئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب آیا تو جو کچھ ہمارے پاس تھا تو ہم نے دُکھی انسانیت کے قدموں میں نچھاور کیا جانتا ہوں کہ غریب آدمی بڑی مشکل میں ہے کم سے کم تنخواہ کو 32 ہزار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے دن رات اس بجٹ پر کام کیا، آئی ایم ایف کی تمام شرائط خلوص سے پوری کردیں، آئی ایم ایف کے ایم ڈی سی ٹیلی فون پر1 گھنٹہ گفتگو کی، میں نے ان سے کہا کہ قرضہ دیں گے تو بجٹ کی تمام معلومات مہیا کریں گے امید ہے اسی ماہ میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا۔
مزید کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے میں اب کوئی تاخیر ہوئی تو قوم سےخطاب کروں گا کوئی گھبرانے کی بات نہیں اللہ پاکستان کو محفوظ رکھے گا، 9 مئی کا واقعہ کسی دشمنی سے کم نہیں تھا، پی ٹی آئی چیئرمین کے اکسانے پر یہ ہوا۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ قانون اپنا راستہ لے گا، جو ملوث ہیں قانون کے مطابق انہیں سزا ملے گی تاکہ رہتی دنیا تک کوئی اس طرح کی حرکت نہیں کرسکے، لاکھ کوششیں کرلیں سیاسی استحکام تک معاشی استحکام نہیں آسکتا، نوازشریف کے دور میں ترقی اور خوشحالی کی خوشبو ہوتی تھی۔