پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیشن کورٹ ایک روز کے لیے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی۔
عمران خان نے عدالت منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس کی سماعت ایف 8 کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس منتقل
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہائیکورٹ نے 7 مقدمات میں 12 جون تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے، سیکیورٹی خدشات پر اس سے قبل بھی ایک روز کے لیے سیشن عدالت جوڈیشل کمپلیکس منتقل کی گئی، ابھی تک اسلام آباد کچہری نئے جوڈیشل کمپلیکس میں بھی منتقل نہیں ہوسکی، سیکیورٹی خدشات کے باعث ایف ایٹ کچہری میں پیش نہیں ہوسکتا۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ 7 مقدمات میں ضمانت کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کرنا ہے، 9 مئی سے متعلقہ 6 مقدمات اور ایک توشہ خانہ جعلی سازی کے مقدمے میں رجوع کریں گے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی توشہ خانہ کیس جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست مسترد
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیشن کورٹ کو ایک روز کے لیے جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کی ہدایت کی جائے۔
درخواست میں چیف الیکشن کمشنر، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔