لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر وکلاء سے 15 جون کو حتمی دلائل طلب کرلیئے۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے عسکری املاک کو جلانے اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما کے وکیل پیش نہ ہوئے۔
سماعت کے دوران جونئیر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وکیل مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکے، سماعت ملتوی کی جائے۔
عدالت نے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔ضمانت کے لیے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم 70 سال کا شخص ہے، کسی جلاؤ گھیراؤ یا توڑ پھوڑ میں ملوث نہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ پولیس اعجاز چوہدری کے خلاف کسی طرح کا الزام ثابت کرنے میں ناکام ہے، لہٰذا عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم صادر کرے۔