لاہور: انسداد دہشت گردی ڈیپارمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 خطرناک دہشت گردوں گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں پنجاب کے اضلاع ملتان، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال اور گوجرنوالہ میں کی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنطیموں سے ہے جن سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرز، گولیاں اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عتیق، رشید، ریاض، صدیق، شعیب، رحیق، ذاہد، کاشف اور مقصود کے نام سے ہوئی جن کے خلاف 9 مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
حکام کے مطابق رواں ہفتے 284 کومبنگ آپریشنز کے دوران 56 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 13949 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔