وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ سے ملک کے دفاع کو نہ دیکھا جائے ہماری افواج کا جذبہ مثالی ہے۔
بجٹ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ معاشی اہداف حاصل نہ ہونے کا مطلب حکومتی ناکامی نہیں، ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست بچائی، معاشی تباہی کے سامنے بند باندھا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، عوام سکون سے سوئیں، دفاع کے بجٹ پر توجہ دی ہے، دفاعی بجٹ سے ملک کے دفاع کو نہ دیکھا جائے، ہمارا جذبہ قابل دید اور افواج کے حوصلے بلند ہیں۔
سیاسی میدان میں ایک اور جماعت استحکام پاکستان کے اضافے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی جماعت سے ن لیگ کو کوئی خطرہ نہیں، ان کی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے، عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔