Aaj Logo

شائع 09 جون 2023 01:37pm

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے

Welcome

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے۔

ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 2 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 17.82 کروڑ ڈالر کم ہوئے اور مجموعی ذخائر 2 جون تک 9 ارب 33 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 17.85 کروڑ ڈالر کمی سے 3.91 ارب ڈالر ہوگئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 لاکھ ڈالر اضافے سے 5.42 ارب ڈالر رہے۔

Read Comments