لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل اور خلاف ورزی پر مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔
سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی کیخلاف درخواستوں پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اسموگ کے تدراک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، شہر میں پھل دار اور سایہ دار درخت لگائے جائیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل اور خلاف ورزی پر مسمار کیا جائے جبکہ جس علاقہ میں آلودگی ہو وہاں کے ماحولیاتی آفیسر کیخلاف کارروائی کی جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی جبکہ بحریہ ٹاؤن میں درختوں کی کٹائی کیخلاف ایل ڈی اے سے کارروائی کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔