بلوچستان اسمبلی کے باہر بے روزگار ویٹر نری ڈاکٹروں نے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا اور اپنی اسناد کو آگ لگا دی۔
بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے والے بے روزگار ویٹرنری ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ سینکڑوں ڈاکٹرز عرصہ دراز سے بے روزگار ہیں ماضی میں بھی کئی بار احتجاج کیے گئے لیکن حکومت کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
ویٹرنری ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بے روزگاری اور شدید مہنگائی سے فاقہ کشی شروع ہو رہی ہیں، اس لئے دلبرداشتہ ہو کر بطور احتجاج ڈگریوں کو جلا دیا۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈگری حاصل کرنے کے باوجود بے روزگار ہیں اس لئے 1600 ویٹرنری ڈاکٹرز کے لئے 500 اسامیوں کا اعلان کیا جائے۔