مصر میں بحیرہ احمر کے ساحل پر ایک روسی شخص شارک کے حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔
مصر کی وزارت ماحولیات نے روسی باشندے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی میں ٹائیگر شارک نے شہری کو کچل دیا تھا جس کے بعد اس کی موت ہو گئی تھی۔
شارک کے حملے کے بعد حکام نے ساحل کے 46 میل کے علاقے کو بند کر دیا،ساحلی پٹی میں اتوار تک تیراکی، اسنارکلنگ اور دیگر آبی کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا 24 سالہ روسی سیاح تھا جو سیر کے لئے مصر آیا ہوا تھا۔ شارک کے حملے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔