Aaj Logo

شائع 09 جون 2023 09:44am

پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کا رکن بن گیا

Welcome

پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کا رکن بن گیا۔

پاکستان یکم جنوری 2024 سے تین سال کے لیے اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل (ای سی او ایس او سی) کا رکن بنا، پاکستان نے 193 ارکان اسمبلی میں سے رائے شماری کے دوران 129 ووٹ حاصل کیے۔

ایشیائی نشستوں پر جاپان 127 اور نیپال 145 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئے جبکہ عراق 50 اور تاجکستان 120 ووٹوں کے ساتھ ناکام ہوگئے۔

پاکستان ماضی میں چھ مرتبہ ای سی او ایس او سی فورم پر خدمات انجام دے چکا ہے۔ یہ فورم بین الاقوامی اقتصادی اور سماجی مسائل پر بحث اور سفارشات مرتب کرتا ہے۔

پاکستانی سفیر منیر اکرم کہتے ہیں بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے نئے متحرک اور مساوی ڈھانچے میں فعال کردار ادا کریں گے، بطور وکیل پاکستان کی نمائندگی کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ منیراکرم نے پاکستان کو کامیاب کرانے پر اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن میں اپنی ٹیم کی تعریف بھی کی۔

Read Comments