برطانیہ میں سبزی کی قیمتیں 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، سال کے آغاز سے اب تک سبزیوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آلو کی قیمتوں میں 60 اور گاجر کی قیمت میں ساڑھے 37 فیصد اضافہ ہوا ہے، حکام کے مطابق برطانیہ میں موسم کی خرابی کے باعث سپلائی چین متاثر ہوئی ہے۔
مزید بتایا کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران زیتون کے تیل کی قیمت میں 46.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ چینی کی قیمت 46.4 فیصد بڑھی ہے۔
برطانوی ادارہ شماریات کے مطابق 12 ماہ کے دوران انڈوں کی قیمتوں میں 37 فیصد جبکہ آٹے کی قیمت 30 فیصد اضافہ ہوا۔