Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 جون 2023 12:53pm

جناح ہاؤس حملہ، خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ سمیت دیگر گرفتار خواتین ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

اس سے قبل سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خدیجہ شاہ ، صنم جاوید سے جسمانی ریمانڈ کے دوران ڈنڈا برآمد کروالیا ہے، صنم جاوید سمیت دیگر خواتین نے پیٹرول بم کا استعمال کیا تھا۔

سرکاری وکیل نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ خواتین سے پیٹرول بم برآمد کرانا مقصود ہے، عدالت گرفتار خواتین کا جسمانی ریمانڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔ جس پر فاضل عدالت نے کہا کہ آپ نے پہلے پیٹرول بم کا نہیں لکھا تھا،آج آپ لکھ کر لائیں ہیں۔

یاد رہے کہ جناح ہاؤس حملے میں ملوث 13خواتین کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انھیں عدالت میں پیش کیا گیا۔

9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں پُرتشدد مظاہرے کیے گئے تھے۔ شرپسند افراد نے لاہور میں جناح ہاؤس میں بھی توڑ پھوڑ کی تھی اور وہاں آگ لگا دی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف کیس لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

Read Comments