پشاور انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی میں بڑی کامیابی حاصل کرلی گئی، ادارے میں بچوں کا بغیر سینہ چاک کیے دل کا کامیاب آپریشن کرلیا گیا۔
ترجمان پشاور انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی، رفعت انجم کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پہلی بار کامیاب آپریشن کیا گیا، 17 سالہ مریض کے دل کا وال بغیر کٹ لگائے تبدیل کیا گیا۔
رفعت انجم نے بتایا کہ مریض کے پھیپھڑوں کو خون دینے والے والو نے کام چھوڑ دیا تھا۔
پیڈز کارڈیولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز کا کہنا تھا کہ مریض کے دل کی تین سرجریز پہلے بھی ہوچکی ہیں، مریض کی اوپن ہارٹ سرجری میں رسک زیادہ تھا۔