Aaj Logo

شائع 07 جون 2023 11:23pm

عمران خان کو کوئی حق نہیں کہ سرعام فوج پر تنقید کرے، انورمقصود

ملک کے معروف مزاح نگار،ڈرامہ نویس اور ادیب انور مقصود نے چیئرمین تحریک انصاف کو بھی فوج کیخلاف سرعام تنقید نہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔

انور مقصود نے ایک یوٹیوب چینل پر حالات حاضرہ سمیت ماضی مستقبل کے بارے میں بھی طنز ومزاح سےبھرپور گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمانداری میں سب کچھ نہیں ہوسکتا صرف بے ایمانی میں ہوسکتا ہے، ہندوستان میں بے ایمانی ہوتی ہے، چین میں بے ایمانی ہوتی ہے،امریکا میں ہوتی ہے مگروہ ترقی کررہے ہیں، عمران نے چار سال صرف بے ایمانی اور کرپشن پر لگادیے،بھئی کرنے دو کرپشن، تم تعلیم کی بات کرو، صحت کی بات کرو ، اور بات کرو۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان بہت کچھ کرسکتے تھے، کرنے کی لاکھوں چیزیں تھیں مگر عمران ایک کھلاڑی ہے اور بقول اس کے وہ مغرب کو جانتا ہے، مگر مغرب کو بہت لوگ جانتے ہیں،جو پاکستانی 50 سال سے وہاں رہ رہے ہیں، جن کے بچے 30 سال سے وہاں وہ بھی مغرب کو جانتے ہیں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ مگر عمران کو بھی چاہیے کہ ہم فوج کے خلاف بات نہیں کرسکتے،چاہے آپ کو کوئی بات اچھی لگے یا بری لگے،پنجاب کے غریب طبقے میں ہر گھر میں کوئی نہ کوئی فوجی آپ کو ملے گا،آپ کو وہیں سے ووٹ چاہئیں،اس لیے آپ کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ آپ سرعام فوج پر تنقید کریں۔

انور مقصود نے مزید کہا کہ عمران مشہور تو ہیں، سزا ہوگئی تو منڈیلا بن جائے گا اور اگر ملک سے نکال دیا تو خمینی بن جائے گا ۔

Read Comments