Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 جون 2023 08:33pm

پہلے لوگوں کو امیر کرو پھر ٹیکس لگاؤ، آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پہلے لوگوں کو امیر کرو پھر ٹیکس لگاؤ، جو کام کاروباری لوگ کر سکتے ہیں وہ حکومت نہ کرے۔

لاہور میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمشیہ کاروباری لوگوں کا خیال رکھا، معیشت کی بہتری ہماری نسلوں کی ضرورت ہے، ہمیں معیشت پرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب بھی آگے جانے کی صلاحیت ہے، لیکن پہلے لوگوں کو امیر کرو پھر ٹیکس لگاؤ، اصل بات یہ ہےکہ میثاق معیشت کیا جائے، اس پر بھی بات کرنےکی ضرورت ہے، معاشی منصوبہ بندی چند دنوں کےلیے نہیں سالوں کے لیے ہوتی ہے، چین کا معاشی منصوبہ آئندہ 50 سال کےلیے ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی 50 سال پرانی سیاسی جماعت ہے، اہم نہیں کہ آپ کتنی دیرزندہ رہتے ہیں، یہ اہم ہے کہ کتنا کام کیا، نوآبادیاتی نظام کے معاشی طریقہ کارسے جان چھڑانا ہوگی، برآمدات بڑھا کرہی مسائل حل ہوسکتے ہیں،

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جو کام کاروباری لوگ کر سکتے ہیں وہ حکومت نہ کرے، کاروباری حضرات سے پیسے کمانےکے بعد ٹیکس لیا جائے، ہمیں افراتفری کی بجائے اجتماعی سطح پرسوچنا ہوگا۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ کاروباری حضرات معیشت کی بحالی کے لئے میدان میں آئیں ہم کاروباری افراد کو مکمل تحفظ دیں گے، لیکن جہاں منافع کماو گے وہاں ٹیکس بھی دینا پڑے گا، ملک ہے تو ہم سب ہیں، ہمیں میثاق جمہوریت اور معیشت کیلئے طویل المدتی پالیساں بنانے کی ضرورت ہے۔

Read Comments