نئے مالی سال کے بجٹ میں سندھ پولیس نے 12 ارب روپے اضافی مانگ لیے، رقم پولیس لائنز اور پولیس فیملی کوارٹرز، جدید اسلحے کی خریداری، کچہ آپریشن اور میڈیکل کی مد میں مانگی گئی ہے۔
سندھ پولیس نے نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے تجاویز پیش کردیں، بجٹ میں 12 ارب اضافی رکھنے کی تجویز پیش کیں ہیں۔
سندھ پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، انوسٹی گیشن، کچہ آپریشن اور جدید اسلحے کی خریداری کے لیے تجاویز پیش کیں۔
سکھر اور حیدر آباد میں سی ٹی ڈی کمپلیکس کی تعمیر کے لیے ایک ارب، پولیس لائنز اور پولیس فیملی کوارٹر کے لیے 6 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
پولیس ملازمین کے میڈیکل بلز کی ادائیگی کے لیے ایک ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، ہیلتھ الاؤنس بڑھانے کی تجاویز بھی پیش کی گئیں ہیں۔