ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج ملا جلا رجحان رہا، انٹربینک میں ڈالر معمولی سا مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 37پیسے اضافے سے 286روپے 56پیسے پر بند ہوا، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 286 روپے 19 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2روپے کمی ہوئی،جس کے بعد قیمت فروخت 301 روپے پر آگئی۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج سارا دن مثبت رجحان رہا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 255پوائنٹس اضافے سے 41ہزار 923پوائنٹس پر بند ہوا۔